چھوٹالاہور: شہرتورڈھیرمیںکپڑے کی دکان میں خوفناک آتشزدگی

لاکھوںروپے مالیت کاقیمتی کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی

جمعرات مئی 19:10

چھوٹالاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) تحصیل لاہور کے شہرتورڈھیرمیںکپڑے کی دکان میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوںروپے مالیت کاقیمتی کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزصبح تقریباً 07:15 بجے مدینہ کلاتھ ہاؤس تورڈھیرکی بنددکان سے آگ کا دھواں نکلتے دیکھ کرپڑوسی دکانداروں نے فوراًمالک دکان کوبلوایا مالک دکان عثمان جونہی پہنچا اورتالے کھول کر شٹل گیٹ اٹھایا تو دھویں کو ہوالگتے ہی پوری دکان میں آگ بھڑک اٹھی آس پاس کے لوگ بالٹیوں کیذریعے پانی بھرکرلانے اورآگ بجھانے کی کوشش کرتے رہیں تاہم اتنی دیرمیں آگ کے شعلے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے گئے مالک دکان عثمان نے بتایا کہ دکان میں پڑایوپی ایس بھی آف حالت میں تھا جبکہ پاس پڑوسی دکانداروں کے مطابق جس وقت دکان سے دھواں اٹھ رہا تھا اس وقت بجلی بھی نہیں تھی اوردن کے وقت بھرے بازارمیں دکان میں کسی کی آگ لگانے کی کوشش بھی نہیں ہوسکتی عثمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ چند روز پہلے عید کے موقع کیلئے خریداری کرکے لاکھوں روپے کا کپڑا لاکر دکان میں ڈالاتھا مجموعی طور پر20 سے 25 لاکھ روپے تک نقصان کااندازہ بتلایا گیا ہے اس موقع پر تاجررہنما بابوسلطان بہادر ، ناظم سادہ انتظار اورنائب ناظم روح الامین نے امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے متاثرہ دکاندار کیساتھ ہمدردی اورواقعہ پرشدیددکھ اورافسوس کااظہار کیاآخرمیں مقامی ایم پی اے عبدالکریم بھی موقع پر پہنچے جنہوں نے بھی متاثرہ دکاندار کیساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومتی سطح پر نقصان کاادراک ہونے کیلئے بھرپورکوشش کرونگا ۔

متعلقہ عنوان :