ْاسلام آباد: چوری کی دو وارداتوں کے دوران شہری کار، نقدی، زیورات اور دیگر سامان سے محروم

جمعرات 24 مئی 2018 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) چوری کی دو وارداتوں کے دوران شہری کار، نقدی، زیورات اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے ارشد محمود نے مارگلہ پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نامعلوم افراد ای نائن سے میری سوزوکی مہران JF681 ماڈل 2005ء چوری کرکے لے گئے ہیں نثار احمد نے کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد میرے گھر سے نقدی، زیورات، ایل ڈی سی چوری کرکے لے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔۔۔۔ذیشان کمبوہ/اپنے رپورٹر سے

متعلقہ عنوان :