اسلام آباد : دو ٹریفک حادثات کے دوران دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا

جمعرات 24 مئی 2018 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) اسلام آباد میں دو ٹریفک حادثات کے دوران دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

زرین گل نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا اپنے دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا جس کو ٹریلر TLH-291 جسے عرفان چلا رہا تھا نے ٹکر ماری جس کے باعث میرا بیٹا گل جان جاں بحق ہوا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوا علی اکبر نے ترنول پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی بادام گل موٹرسائیکل پر جارہا تھا جس کو ڈھوک پراچہ کے قریب گاڑی نمبر IDD-8625 نے ٹکر ماری جس سے وہ زخمی ہو گیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ/اپنے رپورٹر سے