چین نے ہندوستانی اخبار میں چھپنے والی خبر کا سختی سے نوٹس لے لیا

چینی صدر کی جانب سے حافظ سعید کو بیرون ملک بھیجنے کا کہنے کی خبر بے بنیاد اور حیران کن ہے،چینی حکام کا موقف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 24 مئی 2018 19:12

چین نے ہندوستانی اخبار میں چھپنے والی خبر کا سختی سے نوٹس لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مئی 2018ء) :چین نے ہندوستانی اخبار دی ہندو میں چھپنے والی خبر کا سختی سے نوٹس لے لیا۔چینی صدر کی جانب سے حافظ سعید کو بیرون ملک بھیجنے کا کہنے کی خبر کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔چینی حکام کا موقف ہے کہ چینی صدر کی جانب سے حافظ سعید کو مغربی ایشیائی ملک میں بھیجنے کا کہنے کی خبر بے بنیاد اور حیران کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین نے ہندوستانی اخبار دی ہندو میں چھپنے والی خبر کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ہندوستانی اخبار دی ہندو میں یہ خبر چھپی تھی کہ گزشتہ ماہ جب پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چین کا دورہ کیا تو معمول کے علاوہ بھی انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ۔پاکستانی اخبار کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مابین ہونے والی ملاقات کا دورانیہ 35 منٹ رہا جس میں سے 10 منٹ صرف اور صرف حافظ سعید پر بات کی تھی۔

(جاری ہے)

اس دوران چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مشورہ دیا کہ وہ حافظ سعید کو دنیا کی نظروں سے دور رکھنے لیے مغربی ایشیائی ملک میں بھیج دیں۔یہ خبر ڈان سے منسلک صحافی مبشر زیدی نے دی تھی جس کے بعد بھارت نے اس خبر کو بنیاد بنا کر پراپیگنڈا شروع کر دیا تھا اور عالمی برادری سے اس چیز کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا ۔

تاہم اس حوالے سے چین کا موقف بھی سامنے آ گیا۔چین نے پاکستانی اخبار میں چھپنے والی خبر کا سختی سے نوٹس لے لیا۔چینی صدر کی جانب سے حافظ سعید کو بیرون ملک بھیجنے کا کہنے کی خبر کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔چینی حکام کا موقف ہے کہ چینی صدر کی جانب سے حافظ سعید کو مغربی ایشیائی ملک میں بھیجنے کا کہنے کی خبر بے بنیاد اور حیران کن ہے۔یاد رہے کہ ایک ماہ میں یہ دوسرا موقع ہے جب بھارت نے کسی پاکستانی  شخصیت کے بیان کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف ہی ہنگامہ برپا کیا ہے ۔اس سے پہلے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان بھی بھارتی میڈیا کی جانب سے خوب اچھالا گیا تھا اور اسکی بنیاد پر پاکستان کے خلاف خوب پراپیگنڈا کیا تھا۔