Live Updates

اب وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر بات نہیں ہو گی ،ْخورشید شاہ

ہمیں کہا گیا تھا ججز کو نگراں وزیراعظم کے نام میں شامل نہیں کیا جائیگا ،ْ اپوزیشن لیڈر نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی جاتا دکھائی دے رہا ہے ،ْشاہ محمود قریشی

جمعرات 24 مئی 2018 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ اب وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر بات نہیں ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیدخورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نگراں وزیراعظم کے ناموں کے معاملے پر اپنی بات سے پھر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ ججز کو نگراں وزیراعظم کے نام میں شامل نہیں کیا جائے گا، ہم بھی ججز کے نام دینا چاہتے تھے لیکن نہیں دئیے۔

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے نوید قمر اور شیری رحمان پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی جاتا دکھائی دے رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات