بلوچستان اسمبلی کاپانچواںاورآخری پارلیمانی سال 31مئی 2018کوختم ہوگا

جمعرات 24 مئی 2018 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) بلوچستان اسمبلی کاپانچواںاورآخری پارلیمانی سال 31مئی 2018کوختم ہوگا،پانچ سال کی میعادپوراہونے پرصوبائی اسمبلی 31مئی 2018کوتحلیل ہوجائیگی، سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کی جانب سے صوبائی سیکرٹری قانون اورپارلیمانی امورکو بھیجے گئے اطلاعی مراسلہ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کاپانچواں اورآخری پارلیمانی سال 31مئی 2018کوختم ہورہاہے، صوبائی اسمبلی آئین کے آرٹیکل 107کے تحت تحلیل ہوگی، 2013کے عام انتخابات کے بعد بلوچستان اسمبلی کاپہلا اجلاس یکم جون 2013کومنعقدہواتھا، اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اراکین نے اپنی رکنیت کاحلف اٹھایاتھا۔