Live Updates

فاٹا کا صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام خوش آئند ہے ،ْ عائشہ گلا لئی

آئندہ عام انتخابات کے بعد فاٹا سے صوبہ کا پہلا وزیراعلیٰ ہونا چاہیے ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 24 مئی 2018 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ فاٹا کا صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام خوش آئند ہے ،ْآئندہ عام انتخابات کے بعد فاٹا سے صوبہ کا پہلا وزیراعلیٰ ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فاٹا کو صوبہ خیبرپختونخوا میں ضم کرکے قبائلی عوام کے دل جیت لئے ہیں، اس پرمسرت موقع پر میں فاٹا کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، فاٹا انضمام سے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھ جائے گا جس سے فاٹا کے عوام کو اعلیٰ عدالتوں تک رسائی ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد فاٹا سے صوبہ کا پہلا وزیراعلیٰ ہونا چاہئے جس سے ملک میں ایک اچھا پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری مرتبہ ایک منتخب جمہوری حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرنے جا رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات