وزیر اعلی سندھ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات،مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

جمعرات 24 مئی 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچاموتھو آئی لانگو نے جمعرات کو وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے وزیراعلی سندھ کی کاوشوں کو سراہا،جن کی بدولت ورلڈ بینک اور سندھ بینک کے مابین بہترین تعلقات قائم ہوئے ۔ وزیر اعلی سندھ نے بھی عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سندھ کو اچھے منصوبے دیئے اور اس حوالے سے بھرپور تعاون بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :