علماء ودینی طبقات کوہدف ونشانہ بنانالمحہ فکریہ ہے ،مولانا عبدالحق ہاشمی

قوموں ومختلف طبقات کے درمیان غلط فہمیاں تعصب ونفرت پیدا کرنا بدقسمتی ہے، امیر جماعت اسلامی بلوچستان

جمعرات 24 مئی 2018 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ علماء ودینی طبقات کوہدف ونشانہ بنانالمحہ فکریہ ہے قوموں ومختلف طبقات کے درمیان غلط فہمیاں تعصب ونفرت پیدا کرنا بدقسمتی ہے حکومت عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنائے عوام کے فلاح وبہبود،ملک کی ترقی ،یکجہتی اتحاد کیلئے علمائے کرام جدوجہد کر رہی ہے جماعت اسلامی اپنے قیام سے ہی لسانیت ،فرقہ واریت وتعصب اورنفرت کے خاتمے کیلئے ہر محاذ پربھر پور جدوجہد کیا ہے عوا م کی اخلاقی ،نظریاتی اسلامی تربیت آئین پاکستان کا تقاضا یکجہتی واتحاد کیلئے ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل وپریشانیوں کا حل اسلامی تعلیمات کونافذ ان پر عمل درآمد اوراسلامی نظام کانفاذ ہے رمضان المبارک کے ہر لمحہ کو قیمتی بنانے کیلئے قران وترجمہ اور تفسیر کے کلاسزمیں شرکت کی جائیں رمضان المبارک کے قیمتی لمحات کو بے مقصدیت میں ضائع کرنے والے نقصان میں ہیں بلوچستان میں اتحاد ویکجہتی کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے اور اس حوالے سے علمائے کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

علمائے کرام کی اتحاد ویکجہتی وقت کی اہم ضرورت اور عوام الناس کی خواہش ہے علماء کو اس کام کیلئے خصوصی کام کرنا ہوگا علمائے کرام معاشرے کا نور ہے رہبری وقیادت علمائے کرام کو ہی زیب دیتی ہے اگر علمائے کرام یہ کام نہیں کریں گے تو کمزور لاتعلق لوگ اس کیلئے کو غلط طریقے سے سرانجام دیں گے جو قوم کیلئے نقصان دہ ہے قومی یکجہتی کیلئے علمائے کرام کاکردار بہت اہم ہے قوم علمائے پر اعتماد کرتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر طبقہ فکر کے علمائے کرام اخلاص ونیک نیتی سے متحد ویکجاہوجائیں ۔