Live Updates

بلدیہ شرقی میں روزانہ کی بنیاد پر افطارڈنر سے سینکڑوں لو گ مستفید

رمضان المبارک عبادات کا مہینہ ہے ہر ایک کو نیکیوں کے ذریعے دنیا و آخرت کو سنوارنا چاہیے،چیئرمین بلدیہ شرقی

جمعرات 24 مئی 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی میعد انور کی کاوشوں سے بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا جارہا ہے شہریوں نے بلدیہ شرقی کے اس اقدام کو زبردست ا لفاظ میں سراہا اور کہا کہ اس قسم کی افطار اور ڈنر قابل تحسین اقدام ہے جس سے سینکڑوں افراد روزانہ مستفید ہوکر دعائیں دے رہے ہیں،چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کے احکامات کی روشنی میں یہ سلسلہ آخری روزے تک جاری رہے گا روزانہ کی بنیاد پر افطاری کے اہتمام کا بندوبست مرکزی دفتر بلدیہ شرقی سوک سینٹر میں کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

معید انور نے کہا ہے کہ رمضان المبارک عبادات کا مہینہ ہے نیکیوں کے ذریعے دنیا و آخرت کو سنوارنا چاہئیے یہ ہمارے لئے اعزاز ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں افطار کے حوالے سے توفیق دی ہے جس کی بدولت ہر روز سینکڑوں شہری نہ صرف بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر میں افطار کر رہے ہیں بلکہ ان کیلئے نماز مغرب کے بعد ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :