واٹربورڈ کی آن لائن ٹینکر سروس کامیابی کے ساتھ جاری

شہریوں کو گھربیٹھے پانی کے ٹینکرز کی فراہمی مزید سہل و آسان بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں ، ایم ڈی واٹربورڈ

جمعرات 24 مئی 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) واٹربورڈ کی آن لائن ٹینکر سروس کامیابی کے ساتھ جاری ہے ، شہریوں کو گھربیٹھے پانی کے ٹینکرز کی فراہمی مزید سہل و آسان بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمودشیخ نے آن لائن ٹینکرز سینٹر کے دوران سینٹر فون کرنے والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، شہریوں نے ایم ڈی واٹربورڈ کی توجہ آن لائن ٹینکرز سینٹر کے فون کال تاخیر سے ملنے کی شکایت کی، بعض نے بتایا کہ انہیں واٹربورڈ کے اس اقدام سے خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا ،ایم ڈی واٹربورڈ نے شہریوں کو بتایا کہ واٹربورڈ نے آن لائن ٹینکرز سینٹر کی ٹیلی فون لائنوں میں اضافہ کردیا ہے جبکہ مزید لائنیں بھی لی جارہی ہیں ،اس کے علاوہ بہت جلد واٹربورڈ شہریوں کو گھر بیٹھے ٹینکرز فراہم کرنے کیلئے ایس ایم ایس سروس بھی شروع کررہا ہے جبکہ آئندہ چند دنوںمیں موبائل ایپس بھی متعارف کرادیا جائے گا ،ایم ڈی واٹربورڈ نے شہریوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن ٹینکرز سیل صرف رمضان کیلئے قائم نہیں کیا گیا ہے بلکہ یہاں سے مستقل بنیادوں پر شہریوں کو گھر بیٹھے ٹینکرز فراہم کیئے جائیں گے ، ایم ڈی واٹربورڈ نے بتایا کہ روزانہ 350 سے 400 شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھار ہے ہیں ، ایس ایم ایس سروس اور موبائل ایپس سروس ایکٹیو ہونے کے بعد یہ تعدادمزید بڑھ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :