اپنی سا لمیت اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے پہلوتہی نہیں برت سکتے‘سربراہ پاک بحریہ

ہمیں ایک حریفانہ قوت کا سامنا ،شدید خواہشات خطے میںنیٹ سکیورٹی فراہم کرنیوالاملک کے کردار کو اختیار کرنے کی آرزو میں لپٹی ہوئی ہے پاکستان ایک پر امن ملک ہے ،تمام ممالک کے ساتھ پر امن ،ہم آہنگ بقائے باہمی کا خواہشمند ہے ‘‘ظفر محمود عباسی کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 47ویں پی این اسٹاف کورس کے کانووکیشن سے خطاب ،گریجویٹنگ آفیسرز میں ڈگریاں تقسیم

جمعرات مئی 21:34

اپنی سا لمیت اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے پہلوتہی نہیں برت سکتے‘سربراہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں ایک حریفانہ قوت کا سامنا ہے جس کی شدید خواہشات خطے میںنیٹ سکیورٹی فراہم کرنے والاملک کے کردار کو اختیار کرنے کی آرزو میں لپٹی ہوئی ہے،،پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور تمام ممالک کے ساتھ پر امن اور ہم آہنگ بقائے باہمی کا خواہشمند ہے تا ہم ہم اپنی سا لمیت اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے پہلوتہی نہیں برت سکتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 47ویں پی این اسٹاف کورس کے کانووکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے پاکستان نیوی کے 44،پاک آرمی اور ایئر فورس میں سے ہر ایک کے چاراور بحرین، بنگلہ دیش،، چین،، مصر،، انڈونیشیا، عراق،، اردن، ملیشیا،،عمان،، فلسطین،، قطر،،،سعودی عرب،، جنوبی افریقہ،، سری لنکا،، سوڈان اور متحدہ عرب امارات کے 28 آفیسرز کو وار سٹڈیز(میری ٹائم ) میںماسٹرز ڈگریاں تفویض کیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سر براہ نے پاکستان نیوی وار کالج کے تعلیمی معیار کو سراہا اور گریجویٹنگ آفیسرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک کے آفیسرز کو خراج ِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کی شرکت سے کورس کو امتیازی اور منفرد حیثیت حاصل ہوئی ہے۔نیول چیف نے کہا کہ اب پاک بحریہ کے مزید 28سفرااور دوست ہیں جو دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

نیول چیف نے گریجویٹنگ آفیسرز کو نصیحت کی کہ زندگی میں برحق رویوں اور محنت ِ شاقہ کو اپنا شعار بنائیں اور اعلی ترین پیشہ ورانہ مہارتوں کے حصول کے ساتھ ساتھ اپنے کردار کو راست بازی اور اخلاقیات پر استوار کریں۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے علاقائی اور غیر علاقائی پیچیدہ اور غیر مستحکم سکیورٹی صورت حال پر بھی روشنی ڈالی۔ نیول چیف نے کہا کہ ہمیں ایک حریفانہ قوت کا سامنا ہے جس کی شدید خواہشات خطے میںنیٹ سکیورٹی فراہم کرنے والاملک کے کردار کو اختیار کرنے کی آرزو میں لپٹی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور تمام ممالک کے ساتھ پر امن اور ہم آہنگ بقائے باہمی کا خواہشمند ہے ۔تا ہم ، ہم اپنی سا لمیت اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے پہلوتہی نہیں برت سکتے۔ قبل ازیں، اپنے خطبہ استقبالیہ کے دوران کمانڈنٹ پی این وار کالج ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے گریجویٹنگ آفیسرز کا مہمانِ خصوصی سے تعارف کر وایا۔ کمانڈنٹ نے پیشہ ورانہ اور تعلیمی سر گرمیوں پر روشنی ڈالی جن کے ذریعے کورس کے دوران گریجویٹ آفیسرز میں مہارتوں کو جاگزیں کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کی مسلح افواج کے آفیسرز کے ساتھ ساتھ نامور سول شخصیات نے بھی شرکت کی۔