چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کاعلامہ اقبال ٹائون کریم بلاک کی اوپن مارکیٹوں کا دورہ ،گراں فروشی پر پانچ گرفتار

5کو ہزارو ں روپے جرمانے ،ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے ،معمولی گراںفروشی میں ملوث 20دکانداروںکو وارننگ نوٹس جاری اوپن مارکیٹوں کے دوروں کا براہ راست عام صارفین کو فائدہ پہنچا ہے ،ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے‘ میاں عثمان

جمعرات 24 مئی 2018 21:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے علامہ اقبال ٹائون کریم بلاک کی اوپن مارکیٹوں کا دورہ کر کے اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت اور معیار کا جائزہ لیا ،گراں فروشی پر 5دکانداروں کو موقع سے ہی گرفتار ، 5کو ہزارو ں روپے جرمانے جبکہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور معمولی گراںفروشی میں ملوث 20دکانداروںکو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے ۔

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے انتظامیہ کے افسران اور عملے کے ہمراہ گزشتہ روز علامہ اقبال ٹائون کریم بلاک میں واقع ڈیپارٹمنٹل ،جنرل سٹورز،پھلوں ، سبزیوں اور گوشت کی دکانوں پر جا کر اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت اور معیار کا تفصیل سے جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

گراں فروشی پر ڈیپارٹمنٹل سٹور کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ مجموعی طو رپر پانچ گراں فروشوں کو ہزاروں روپے جرمانے عائد کئے گئے ۔

اسی طرح پانچ کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کر اکے موقع سے ہی گرفتار کر ادیا گیا ۔چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے ناقص اشیاء بیچنے والوں کی سر زنش کرتے ہوئے پھل اور سبزیاں قبضے میں لے کر تلف کرا دئیے ۔ گزشتہ روز بھی 20کے قریب صارفین کو دکانداروں کی جانب سے زائد وصول کی گئی رقم واپس دلوا دی گئی ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے میاں عثمان نے کہا کہ اوپن مارکیٹوں کے اچانک دوروں کابراہ راست عام صارفین کو فائدہ پہنچا ہے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی دکاندار کو خلا ف ورزی پرپہلے وارننگ نوٹس جاری کیا جاتا ہے تاہم دوبارہ چیکنگ کے دوران شکایت درست ثابت ہونے پر کارروائی کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :