فاٹا کے پی کے میں انضمام کے حوالے سے متعارف کروائے جانے والے بل حقیقی معنوں میں فاٹا کی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے،نعیمہ کشور خان

جمعرات 24 مئی 2018 21:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) جے یو آئی ف کی رکن اسمبلی نعیمہ کشور خان نے کہا کہ فاٹا کے پی کے میں انضمام کے حوالے سے متعارف کروائے جانے والے بل حقیقی معنوں میں فاٹا کی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ فاٹا کی عوام جو کہ ازل سے محرومیوں کا شکار رہی ہے۔ صرف فیڈریشن میں آکر اپنی نمائندگی رکھتی تھی۔ آج اس بل کی مد میں اسے بھی ختم کیا جا رہا ہے۔

سینٹ سے نمائندگی ختم کر کے فاٹا کی عوام کو کون سا حق دیا جا رہا ہے۔ فاٹا کے حقوق کی بات کرنے والوں کو سمجھنا چاہیئے کہ ان کے ساتھ ڈبل گیم کھیلی جا رہی ہے۔ ہمارا شروع دن سے موقف رہا ہے کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ فاٹا کی عوام کے مرضی کے مطابق ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کل فاٹا کو صوبہ بنانے کا وقت آیا تو میں آئینی ترمیم کی راہ میں رکاوٹ ہو گی۔

(جاری ہے)

ہماری جماعت فاٹا ریفارمز کو چاہتی ہیں لیکن وہاں کی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر ریفارم کی چھتری تلے چھپنا کہیں کا انصاف نہیں۔ ہم آج اس ایوان میں یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں انضمام کا فیصلہ بہت بڑی زیادتی ہے ۔ یہ ایک ایسا فیصلہ ہو گا جس کے بہت سنگین فیصلہ ہو گا ہم اس فیصلہ پر ایک دفعہ پھر سر جوڑنے کا مطالہ کرتے ہیں اور درخواست کرتے ہیں انتہائی اہمیت کے اس معاملے پر جلد بازی کا مظاہرہ کیا جائے۔۔

متعلقہ عنوان :