ایف بی آر نے مقامی طو رپر تیار ہونیوالی سگریٹس کے ریٹس میں6روپے اور سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں25روپے فی کلو گرام اضافہ کیا

جمعرات 24 مئی 2018 21:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) ایف بی آر نے مقامی طو رپر تیار ہونیوالی سگریٹس کے ریٹس میں6روپے اور سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں25روپے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے۔ نو ٹیفیکیشن کے مطابق فنانس بل 2018میں مقامی طور پر تیار ہونیوالی سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھا دی گئی تھی اور اس حوالے سی30اپریل 2018کو نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت کی جانب سے فنانس بل کی منظوری کے بعد ملک بھر کے ریجنل ٹیکس دفاتر حکام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سلیب ون کے تحت 1000سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 3964روپے سے بڑھا کر3970روپے کر دی گئی ہے جبکہ ٹیئر دوم کے تحت1000سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی1770روپے سے بڑھا کر1776روپے کر دی گئی ہے جبکہ ٹیئر تھری کے تحت1000سگریٹ پر ایف ای ڈی 848روپے سے بڑھا کر854روپے کر دی گئی ہے جبکہ سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی1.25روپے فی کلو گرام تھی جس کو بڑھا کر1.50روپے فی کلو گرام کر دی گئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :