حیدرآبا د،بلدیہ اعلیٰ انسدادتجاوزات سیل نے کلاتھ مارکیٹ میں قائم پتھاروں ٹھیلے ہٹادیئے

جمعرات مئی 21:36

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) بلدیہ اعلیٰ حیدرآبا دکے انسدادتجاوزات سیل کے عملے نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کلاتھ مارکیٹ میں قائم پتھاروں ٹھیلوں پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہٹادیئے۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران عملے نے جیسے ہی پتھارے ،ٹھیلے تحویل میں لینے شروع کئے تو تجاوزات بچانے کیلئے تھانیدارسٹی عمران رشید میدان میں کود گئے اینٹی انکروچمنٹ کے اہلکارکاشف پر تھپڑبرسادئیے،جبکہ دیگر سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے عملے کے اہلکاروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایااورپولیس نے تحویل میں لی گئی تجاوزات اینٹی انکروچمنٹ سیل کی گاڑیوں سے اتارکرقابضین کو واپس کردی،اسی دوران قابضین اورعملے کے درمیان تجاوزات تحویل میں لینے پر جھگڑے کے بعد اینٹوں ،پتھروں ،ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیاگیا جس سے عملے کے کئی ارکان اورقابضین زخمی ہوگئے،جس کے بعد پنیاری،پھلیلی،سخی پیر،فورٹ تھانوں کے ایس ایچ اوز کی سرکردگی میں پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی ،قابضین اوراسسٹنٹ کمشنرسٹی سجاداحمدابڑوکے درمیان مذاکرات کے بعد قابضین کو تجاوزات ساتھ لے جانے کی اجازت دے دی گئی ،جس کے بعدکلاتھ مارکیٹ اطراف کی گلیوں میں لگے تمام ٹھیلے پتھارے اٹھالئے گئے جبکہ متعلقہ تھانوں پر عملے پر حملہ کرنے والے کسی بھی شخص کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :