حیدرآباد، احسان ابڑو کافاروق ستار کی قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف ہرزہ سرائی کی شدید مذمت

جمعرات 24 مئی 2018 21:39

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے اطلاعات سیکریٹری احسان ابڑو نے فاروق ستار کی قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کیخلاف ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کی تقسیم کی بات کرنے اور ایسی سوچ رکھنے والوں پر لعنت بھیجی ہے۔

انہوں نے اردو بولنے والے سندھی بھائیوں یا کسی بھی زبان بولنے والے کیخلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا فاروق ستار اپنی دم توڑتی منافقانہ اور شر انگیز سیاست کو بچانے کیلئے ایک بار پھر شیطان والا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اور اس خالصتاً دھرتی سے محبت اور وفا کے معاملے کو لسانیت اور قومیت کا رنگ دینا چاہتے ہیں۔ فاروق ستار اگر اب بھی اپنے آپ کو مہاجر کہتے ہیں تو پھر انہیں ہمارے صوبائی معاملات میں دخل اندازی کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ سندھ میں رھنے والے دھرتی کے وارث سندھی, اردو اور دیگر زبانیں بولنے والے اپنی سندھ دھرتی کی وحدانیت پر یک آواز ہیں کوئی بھی سندھی اپنی دھرتی ماں کی تقسیم کا سوچنا بھی گناہ سمجھتا ہے یہ شیطانی سوچ فاروق ستار جیسے شیطان ذہنیت اور سوچ رکھنے والوں کا وطیرہ ہے فاروق ستار کو سندھ کی عوام سے سندھ کے تمام زبانیں بولنے والے سندھی وارثوں سے فوراً معافی مانگنی چاہئے بصورت دیگر انہیں دھرتی کے وارثوں کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

فاروق ستار اور ان کے منتشر ساتھی نما دشمن اپنی سیاست کے تقریباً خاتمے کے قریب کھڑے ھیں اور اسی لیئے نزع کے عمل سے گزرتی اپنی مکروہ منافقانہ اور شیطانی سیاست کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جس میں انہیں بدترین ناکامی دیکھنی پڑے گی۔