ن لیگ 100دن میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا نعرہ لگاکر کے اقتدار میں آئی تھی لیکن پانچ سال میں ختم نہ کرسکی ، ڈاکٹر محمد یونس دانش

پیپلز پارٹی روٹی کپڑا مکان کا نعرے لگا کر پانچ سال حکومت کرتی رہی ہے، کاروبار زند گی تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا،قرضوں کا حجم بے تحاشہ بڑھتا ہی گیا،عوام کا معیار زندگی بلند ہونے کی بجائے پستی کی جانب رواں دوراں ہے،مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء پاکستان (نورانی)

جمعرات 24 مئی 2018 21:39

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہا کہ ن لیگ 100دن میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا نعرہ لگاکر کے اقتدار میں آئی تھی لیکن افسوس اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میںبھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کرسکی اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی روٹی کپڑا مکان کا نعرے لگا کر پانچ سال حکومت کرتی رہی ہے دونوں جماعتوں کو عوام باری باری اقتدار کی کرسی پر بیٹھاتے رہے نہ ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی نہ روٹی کپڑا مکان کا نعرہ وفاہوابلکہ توانائی کے بحران کے سبب انڈسٹریاںبیرون ملک منتقل ہوگئیں کاروبار زند گی تباہی کے دھانے پر پہنچ،قرضوں کا حجم بے تحاشہ بڑھتا ہی گیاعوام کا معیار زندگی بلند ہونے کی بجائے پستی کی جانب رواں دوراں ہے چہروں کے بدلنے سے نظام نہیں بدلتے نظام کے بدلنے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے وہ جے یو پی نورانی ضلع حیدرآباد کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی خوشنودی میںسیکولر اسلام کے خواب دیکھنے والوں کاعملی مظاہرہ قوم موجود پارلیمنٹ میں دیکھ چکی ہے،ختم نبوت قوانین میں ترمیم کی گئی ،حقوق نسواں کے نام پر بے راہ روی کے قوانین بنائے گئے ہندو ایکٹ کی آڑ میں18سال سے کم عمرپر اسلام کے دروازے بند کردئیے گئے عاشق رسول ممتازحسین قادری کو تختہ دار پر لٹکادیا گیادینی سیاست کے نام پر ووٹ لینے والے پارلیمنٹ میں خاموش تماشائی بنے رہے بلکہ کچھ تو نواز شریف کی محبت میں اس حد تک بڑھ گئے کہ ختم نبوت کے دھرنوں کو ختم حکومت کا ایجنڈا قرار دینے لگے حکومت کے وکیل صفائی کا کردار ادا کرنے والوں نے اسلام اور شعائر اسلام کا جس طرح مذاق اڑایاوہ تاریخ کے اوراق پرسیاہ دھبہ ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل،کشمیر کمیٹی ،وزرات موصلات،ہاؤسنگ تعمیرات ڈاکخانہ پر طویل عرصے سے ایک مخصوص دینی جماعت کے لوگ براجمان ہیں کیا ان اداروںمیں کہیں اسلامی اقدار اور نظام مصطفیٰ کی جھلک نظر آتی ہے کیاان اداروں میں کرپشن ،لوٹ کھسوٹ اور اقربہ پروری کا بازارگرم نہیں رہانوکریاںکس طرح فروخت ہوتی رہیں من پسند لوگوں کوکس طرح نوازجاتا رہادین کا تمسخر جس بھونڈے طریقے سے اڑایا گیا اس کی مثال نہیں ملتی دو جماعتی بند بانٹ نے اتحاد امت کی تمام تر کوششوں کونواز شریف کی محبت پر قربان کرکے اب قوم کو بیوقف بنانے کیلئے اسلام کا نعرہ لگاناشروع کردیا قوم اسلام کے نام پر سیکولر ایجنڈے کو پروان چڑھانے والوں کا انتخابات میں احتساب کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نظام مصطفیٰ ﷺ اب صرف نعرہ نہیں رہا قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے اہلسنت جماعتوں کا گرینڈ الائنس نظام مصطفیٰ محاذ سیکولر اور لبرل اسلام کیخلاف ریاست مدینہ کاحقیقی اسلام نافذ کرے گی۔