رمضان میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے وزارت ِ انرجی کی ہدایات پر حیسکو میںکنٹرول روم قائم گیا گیا ہے ،حیسکو

جمعرات 24 مئی 2018 21:39

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے وزارت ِ انرجی کی ہدایات پر حیسکو میںکنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اس کے علاوہ تمام سب ڈویژنوںمیںتیکنیکی عملے کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائیں ،بجلی چورکنڈہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کریں کیونکہ کنڈہ مافیا کی وجہ سے حیسکو ریجن کے ڈسٹریبیوشن ٹرانسفارمر جو مختلف علاقوں میں خراب ہورہے ہیں اور اوور لوڈ ہورہے ہیں جس کی وجہ سے عوام /صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

واضح رہے کہ بجلی چوروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر خصوصی ٹیمیں بنائی گئیں ہیں جو دن رات کاروائیاں کررہی ہیںاور قانون کے تحت کنڈا مافیا کیخلاف FIRدرج کرائیں گی ۔

(جاری ہے)

حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالستار میمن نے واضح ہدایات دیں ہیں کہ تمام SDOs کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں ٹرانسفارمر زکا لوڈ چیک کرائیں اور ساتھ ہی عوام کو آگاہی بھی دیں کہ منظور شدہ لوڈ سے زائد لوڈ استعمال کرنے سے ٹرانسفارمرز جل جاتے ہیں ، لہٰذا اس لوڈ کو ریگیولرائز کرائیں تاکہ اسی لوڈ کے مطابق ٹرانسفارمر تنصیب کیئے جائیں یاد رہے کہ منظور شدہ لوڈ سے زیادہ بجلی استعمال کرنا قانوناً جرم ہے ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

حیسکو انتظامیہ عوام ،صارفین بلخصوص معاشرے کی ترجمانی کرنے والے منتخب عوامی نمائندوں ، میڈیا کے نمائندوں،تاجر برادری اور سوشل /سماجی ورکر سے اپیل کرتی ہے کہ بجلی چوروں اور کنڈہ مافیا کے خلاف حیسکو کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ کیا جاسکے اور رجسٹرڈ صارفین کو بجلی کی بہتر ترسیل کی جاسکے ۔