جامعہ نعیمیہ : سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان، کامیابی کاتناسب92فیصد رہا

پوزیشن ہولڈر زکو ڈاکٹرسرفراز احمد نعیمی فائونڈیشن کی طرف سے ماہانہ وظائف دیئے جائیں گے، ترجمان

جمعرات 24 مئی 2018 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے سالانہ امتحانات2018ء کے نتائج کااعلان کر دیا گیا۔ جس میںمجموعی طور پرشعبہ علوم دینیہ کے 92فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔ امتحانات میں کل843طلبہ شریک ہوئے ۔ امتحانات دینے والوں میں تجوید قرأت، شعبہ درس نظامی کے درجہ متوطہ (مڈل) الشہادة العامہ (میٹرک) الشہادة الخاصہ (ایف ای) الشہادة العالیہ (بی ای) الشہادة العالمیہ (ایم اے عربی واسلامیات) اورتخصص الفقہ کے طلبہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پوزیشن ہولڈر طلبہ میں الشہادة العالمیہ سے احسن یونس، محمدسبحان، محمداحسن، الشہادة العالمیہ اول سے سید غوث علی شاہ، محمدعادل،لیاقت علی رضوی، الشہادة العالیہ دوم سے معین الدین، محمدتوصیف، بلال چشتی، الشہادة العالیہ اول سے محمد نوید، ارشاد سجاد، عامر سہیل، الشہادة الخاصہ دوم سے محمد عثمان، عمر قمر، بلال رفیق، الشہادة الخاصہ اول عبدالرحمان رفیق، علی رضا، ابرار احمد، الشہادة العامہ دوم سے غلام مرتضی،ابوحماد،منیب علی شاہ، الشہادة العامہ اول سے محمدعثمان، پرویز اقبال، جنید آفتاب شامل ہیں۔ ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق پوزیشن ہولڈر طلبہ کے ڈاکٹرسرفراز احمد نعیمی فانڈیشن کی طرف سے ماہانہ وظائف دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :