راولپنڈی: نویں جماعت کی طالبہ گھر کی چھت پر اندھی گولی کا نشانہ بننے سے جاں بحق

جمعرات 24 مئی 2018 21:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) نویں جماعت کی طالبہ گھر کی چھت پر اندھی گولی کا نشانہ بننے سے جاں بحق، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نویں جماعت کی طالبہ چھت پر کھڑی تھی جسکو نامعلوم سمت سے گولی لگی، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی، واضح رہے کہ طالبہ کے والدین عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے تھے، اور وہ چچا کے گھر رہائش پذیر تھی، طالبہ کے والدین کو اطلاع دے دی گئی ہے جوکہ آج رات وطن واپس پہنچ جائیں گے۔