قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے آغا سراج درانی کیخلاف چلنے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا

چیئرمین کمیٹی رحمن ملک نے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے سے وضاحت طلب کرلی

جمعرات 24 مئی 2018 21:45

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے آغا سراج درانی کیخلاف چلنے والی ویڈیو کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمان ملک نے سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کیخلاف چلنے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا، سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے سے وضاحت طلب کرلی گئی ۔سینیٹر رحمن ملک نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری داخلہ و ڈی جی ایف آئی اے جون تک جعلی ویڈیو پر کمیٹی کو تفصیل سے جواب جمع کریں۔

ایف آئی اے جعلی ویڈیو بنانے اور پھیلانے والوں کو معلوم کرکے سائبر کرائم قوانین کے تحت کاروائی کریں ۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ایسے جعلی ویڈیوز جو کسی کی کردار کشی کیلئے بنائی و پھیلائی جاتی ہیں کا روک تھام ضروری ہے،ایف آئی اے سایبر کرائم قوانین کے تحت لئے گئے اقدامات کی تفصیلات کمیٹی کو جمع کرکے بریفنگ دیں،سندھ اسمبلی کے سپیکر سراج درانی کے متعلق سوشل میڈیا پر ایک جعلی ویڈیو چل رہی ہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ ویڈیو کی حیثیت خود سراج درانی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جعلی قرار دے چکے ہیں۔جعلی ویڈیو سندھ اسمبلی سپیکر آغا سراج درانی کی کردار کشی کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔ایسے جعلی ویڈیوز سائبیر کرائم کیخلاف قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔۔۔۔۔طارق ورک