آج دن ملک کی تاریخ کا مبارک ترین دن ہے، صاحبزادہ طارق اللہ

آج کے دن کے بعد وہ علاقہ جو علاقہ غیر کہلاتا تھا آج کے بعد علاقہ خیر کہلائے گا، اسمبلی میں اظہار خیال

جمعرات مئی 21:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا آج دن ملک کی تاریخ کا مبارک ترین دن ہے، ااج کے دن فاٹا کی عوام کو ان کے جائز حقوق مل گئے ہیں، آج کے دن کے بعد وہ علاقہ جو علاقہ غیر کہلاتا تھا آج کے بعد علاقہ خیر کہلائے گا، اب فاٹا کی ڈیوپلمنٹ کیلئے مسائل سامنے ریٹل ئے، ان کیلئے ہمیں خوش دلی اور انتہائی احتیاط سے معاملات کو دیکھنا ہو گا، مالا کنڈ ڈویژن ایک و پسماندہ علاقہ ہے اس علاقے کے بہت سے لوگ آئی ڈی پیز ہوئے، ہمیں فاٹا کیلئے جو فنڈ جاری کئے جائیں اس کے ساتھ ساتھ مالا کنڈ کیلئے بھی کچھ دیا جائے۔