Live Updates

نواز شریف نے بہت اہم نکتے اٹھائے ہیں ، شاہ محمود قریشی

نواز شریف کہتے ہیں مجھے جو فارغ کیا گیا ہے اس کی بنیادی وجہ مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانا ہے ، مجھے اس کی سزا دی گئی ، وائس چیئرمین تحریک انصاف یہ بھی سوچنا ہوگا کہ مشرف کو باہر جانے کی اجازت کس نے دی ۔ کیا یہ میاں نواز شریف کی حکومت نہیں تھی جس نے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا اور انہیں بیرون ملک جانے کا محفوظ راستہ فراہم کیا، قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر گفتگو

جمعرات 24 مئی 2018 21:45

نواز شریف نے بہت اہم نکتے اٹھائے ہیں ، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) بدھ کو قومی اسملی میںنکتہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ میاں نواز شریف نے بہت اہم نکتے اٹھائے ہیں۔ ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جو فارغ کیا گیا ہے اس کی بنیادی وجہ مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانا ہے۔ اس کی مجھے سزا دی گئی ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ یقیناً میاں نواز شریف نے انکے خلاف کاروائی میں حصہ ڈالا ہوگا۔

لیکن یہ بھی سوچنا ہوگا کہ مشرف کو باہر جانے کی اجازت کس نے دی ۔ کیا یہ میاں نواز شریف کی حکومت نہیں تھی جس نے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا اور انہیں بیرون ملک جانے کا محفوظ راستہ فراہم کیا۔ میاں نواز نے یہ بھی کہا کہ نے انہیں بیرون ملک جانے کا محفوظ راستہ فراہم کیا۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ آئی ایس آئی نے انہیں گھرجانے کا کہہ دیا تھا ۔

میرا سوال یہ ہے کہ بطور وزیر اعظم آئی ایس آئی تو ان کے ماتحت تھی تو پھر آرمی چیف اور اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف کارروائی عمل میں کیوں نہیں آئی ۔ کہا گیا دھرنے کے پیچھے کس کا اشارہ تھا۔ جناب والا پاکستان تحریک انصاف نے چار حلقوں میں اکائونٹس کی درخواست کی تھی جو مان لی گئی ہوتی تو دھرنے کی ضرورت محسوس نہ ہوتی ۔ ماڈل ٹائون کے واقعہ کے بھی ہم نے قادری سے کسی غیر قانونی عمل کے حصہ نہ ہونے کی بات کی۔ میاں نواز شریف عدالت میں قانونی بیانیہ پیش کرسکتے ہیں۔ میاں نواز شریف نے گزشتہ کل اپنا سیاسی بیان دیا ہے ۔ کل جو قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی چار پانچ سال حکومت کے رہ گئے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ پہلے کیوں خاموش رہا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات