ڈی آئی خان ،پہاڑ پور اور سٹی پولیس کی کالا گوڑھ اور مسجد نظام خان کے قریب کاروائیاں

ڈیڑھ کلو کے قریب چرس برآمد کر کے دو منشیات فروش گرفتار کر لئے ،الگ الگ مقدمات درج

جمعرات 24 مئی 2018 21:55

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) پہاڑ پور اور سٹی پولیس نے کالا گوڑھ اور مسجد نظام خان کے قریب کاروائیوں کے دوران ہزاروں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو کے قریب چرس برآمد کر کے دو منشیات فروش دھر لیئے ،الگ الگ مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پہاڑ پور عمران کنڈی نے علاقہ کالا گوڑھ میں منشیات کے خلاف کاروائی کے دوران غلام عباس ولد اللہ بخش موہانہ سے 865گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا دوسری کاروائی میں سٹی پولیس نے مسجد نظام خان کے قریب اشفاق علی شاہ سکنہ سید علیاں سے 510گرام چرس برآمد کر کے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ،پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :