محکمہ پولیس میں کرپشن کے خاتمے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، ڈی پی او چارسدہ

جمعرات مئی 21:55

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہوربابر آفریدی نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں کرپشن کے خاتمے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ آج سے مجرمان اشتہاری کے خلاف کمپیئن شروع کر دی جائے گی۔ وہ ضلعی پولیس آفیسر کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان ،ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔

اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی پی او چارسد ہ ظہور آفریدی نے ضلع چارسدہ کے پولیس افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیت گروہ کے خلاف کاروائی تیز کریں۔ سنیپ چیکنگ مختلف اوقات میں کیا کریں۔ ہوائی فائرنگ کے حوالے سے کاروائی میں پبلک لیزان کمیٹی سے میٹنگ کیاکریں اور ان کو ہدایات دی جائے کہ علاقہ میں پیشہ امام ہوائی فائرنگ کی ممانعت جمعہ کے دن دوران خطبہ میں عوام النا س کو مطلع کیا کریں ۔

(جاری ہے)

۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اپنا رویہ عوام کے ساتھ درست رکھے ۔ رمضان المبارک شروع ہے اس لئے بازار کی سیکورٹی کو سخت کیا جائے جبکہ عید کے لئے سیکورٹی پلان بھی تشکیل دی جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ پولیس میں سزا اور جزا کا عمل جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عید نزدیک ہے اس لئے مجرمان اشتہاری کے خلاف کمپیئن کا آغاز آج سے شروع کر دیا جائیگا۔ پہلے اور دوسرے پوزیشن پر ایس ایچ اوز کو انعامات سے نوازا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ وردی ہماری عزت ہے ان کی عزت ہماری فرض ہے ، آئی جی سے لیکر پولیس کنسٹیبل تک پولیس افسران نے وطن کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے قربانیاں دی ہیں ۔