Live Updates

بنوں پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کے کمرہ سے ایک کلو چرس بر آمد کر لی گئی

ڈی پی او نے فوری طور پر ایس ایچ او کو لائن حاضر کر دیا

جمعرات 24 مئی 2018 21:57

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) بنوں پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کے کمرہ سے ایک کلو چرس بر آمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ہوید کے ایس ایچ او فرخان جاوید کے دفتر پرچھاپہ مارا اس دوران ان کے کمرے سے ایک کلو چرس بر آمد کر لی ڈی پی او نے فوری طور پر ایس ایچ او کو لائن حاضر کر دیا اس سے پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بنوںسپورٹس کمپلیکس میں تاریخی جلسہ میں کارکنوں کی طرف سے جواب ملا تھا کہ پولیس کا نظام ٹھیک نہیں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خاتمے میں آئینی طور پر چار دن باقی ہیں مگر محکمہ پولیس کا اب بھی یہ حال ہے کہ قانون کے رکھوالے خود مجرم بن گئے اور ان سے منشیات بر آمد کی گئی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات