لوئر اورکزئی ایجنسی فیروز خیل قبیلے 8مربع کلومیٹر اور 8ہزار سے زیادہ ایکٹر اراضی پر غیر قانونی لیز کے زریعے لینڈ مافیا کا قبضے کا انکشاف

فیروز خیل قبیلے کا لیز منسوخ کرنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بصورت دیگر گورنر ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنہ دینے کا اعلان

جمعرات 24 مئی 2018 21:57

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) لوئر اورکزئی ایجنسی فیروز خیل قبیلے 8مربع کلومیٹر اور 8ہزار سے زیادہ ایکٹر اراضی پر غیر قانونی لیز کے زریعے لینڈ مافیا کا قبضے کا انکشاف فیروز قبیلے کو بتائے بغیر برمحمد خیل قیبلے سابق ایم این اے سید جواد حسین نے کوئلے کے کانوںکیلئے 2015میں غیر قانونی لیزکیا فیروز خیل قبیلے کو چند دن پہلے پتہ چلا لیز تمام فیروز خیل قبیلے کا اراضی کا ہواہے اور فیروز خیل قبیلے کے عوام کو پتہ تک نہیں فیروز خیل قبیلے کا لیز منسوخ کرنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بصورت دیگر گورنر ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنہ دینے کا اعلان اس حوالے سے لوئر اورکزئی ایجنسی فیروز خیل قبیلے کے قبائلی مشران ملک منصف خان ملک مصید خان میر حسن شاہ کی قیادت میں غیر قانونی اور جعلی لیز کے خلاف فیروز خیل قبیلے کے مشران و نوجوانان نے ہنگو میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جعلی اور غیر قانونی لیز کرنے والے سابق ایم این اے سید جواد حسین کے خلاف شدید نعرے بازی لیز ختم کرنے کا مطالبہ احتجاج کے بعد احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک منصب ملک مصید خان میر حسن شاہ نے کہاکہ ایک آدمی نے ہمارے قبیلے 8مربعہ کلومیٹر اور 8ہزار ایکٹر اراضی سے زیادہ اراضی پر غیر قانونی اور جعلی طریقے سے لیز کے زریعے قبضہ کیاہے انہوںنے کہاکہ ہم کو پتہ تک نہیں ہمارے پوری زمین اور جائیداد پر سابق ایم این اے برمحمد خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے سید جواد حسین چند افراد سادہ کاغذ پر دھوکے میں دستخط لیکر ہمارے اراضی پر قبضہ کیا 2015میں لیز کیاگیاتھا ہمارے قبیلے کو پتہ تک نہیں تھا گزشتہ دنوں ہمارے علاقے میں جب ہم نے کوئلے کے کان پر کام شروع کیاتو سابق ایم این اے سید جواد حسین نے کہاکہ اس اراضی کی میں نے لیز کی ہے ہم نے اس حوالے سے کمشنر کوہاٹ پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر اورکزئی ایجنسی سے بار بار جرگے کئے اور درخواستیں دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوںنے کہاکہ اگر اس غیر قانونی اور جعلی لیز کو منسوخ نہیں کیاگیا تو ہم مجبورا گورنر ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنہ دینے پر مجبورہونگے انہوںنے سابق ایم این اے سید جواد حسین کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ڈائریکٹر نیب گورنر خیبر پختونخواہ چیف آف آرمی سٹاف ڈائریکٹر لیز اے سی ایس فاٹا کور کمانڈر پشاور ائی ایف سی پشاور ڈائریکٹر ایف ڈی ایم اے سے مطالبہ کیاکہ وہ ہمارے اس اراضی کو لینڈ مافیا سے بچائے اور اس غیر قانونی اور جعلی لیز کو ختم کریں سابقہ ایم این اے سید جواد حسین سابقہ سینٹر سید نجم الحسن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور اس لینڈ گروپ کے ساتھ ملوث افرا د اور سرکاری افسران کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر ہم انتہائی راست اقدام اٹھانے پر مجبورہونے