ہنگو میں محکمہ خوراک کی ٹیم کے شہر میں مختلف دکانوں اور بیکریوں پر چھاپے ، فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی اور ناقص صفائی پر 4مالکان کو بھاری جرمانے کیے

جمعرات 24 مئی 2018 21:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء)ہنگو میں محکمہ خوراک نے شہر میں مختلف دکانوں اور بیکریوں پر چھاپے مارے اور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی اور ناقص صفائی پر 4مالکان کو بھاری جرمانے کیے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنرہنگو شاہ فہد کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرصلاح الدین کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی نے ہنگو بازار میں مختلف بیکریوں اور دکانوں پر چھاپے مار کر ناقص صفائی پر4مالکان کو چالان کر کے ہزاروں روپے جرمانے عائد کئے جبکہ دیگر کو وارننگ دی گئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرنے تاجر برداری کو متنبہ کیا کہ وہ فوڈ قوانین پر سختی سے عمل در آمد یقینی بنائیںبصورت دیگر صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے سمیت قوانین کی پاسداری ممکن بنانے کے لئے بلا امتیاز اور بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔