فاٹا ٹریبونل کرپشن کاگڑھ بن گیا ہے ، نیب نوٹس لے، سراج الدین خان

فاٹا ٹریبونل کے رجسٹرار ٹریبونل کے چیئرمین کے لاعلمی میں رشوت لیکر پرانے کیس ری اوپن کرتے ہیں اور مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کو فیصلہ ارسال کرکے زبردستی عملدرآمد کرنے کی کوشش کرتے ہیں، پریس کانفرنس

جمعرات 24 مئی 2018 21:57

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) فاٹا ٹریبونل کرپشن کاگڑھ بن گیا ہے ، نیب نوٹس لے ، فاٹا ٹریبونل میں ہونے والے فیصلوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار شعبہ تعلقات جماعت اسلامی فاٹا کے صدر سراج الدین خان نے فاٹا ٹریبونل فیصلے کے خلاف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی کے رہنما سراج الدین خان کی فاٹا ٹربیونل کے رجسٹرار کے من پسند اور یکطرفہ فیصلہ کے خلاف خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا ٹربیونل کے رجسٹرار نے میرے مخالف فریق سے ڈیل کرکے میرے خلاف یکطرفہ فیصلہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ جماعت اسلامی باجوڑ کے امیر عبدالمجید،صوفی حمید اور دیگر اہم ذمہ داران موجودتھے انہوں نے کہا کہ مخالف فریق نے میرے اراضی پر فاٹا ٹریبونل میں کیس بنایا وہ اراضی میں نے دوسرے پانچ افراد فدا ، حسین حاجی وغیرہ سے بہ رضامندی وخوشی خریدلی تھی اس پر ان تمام کے دستخط رقم وصول کرنے کے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اس لیئے اس کا کیس بنانا سراسر ناانصافی ہے۔جانتا ہو کہ مخالفین کس کے اشارے پر اتر ائے ہے وقت آنے پر بناونگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا ٹریبونل کے رجسٹرار ٹریبونل کے چیئرمین کے لاعلمی میں رشوت لیکر پرانے کیس ری اوپن کرکے راتوں رات فیصلے صادر کرکے مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کو فیصلہ ارسال کرکے زبردستی عملدرآمد کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، ہم نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فاٹا ٹریبونل میں ہونے والے کرپشن کا نوٹس لیں اور فاٹا ٹریبونل کے چیئرمین آخری پانچ مہینوں کے دوران کیے گئے فیصلوں پر نظرثانی کرے اور یکطرفہ اور رشوت پر مبنی فیصلوں سے گریز کریں۔اگر ہمارے مطالبات پر عملدنہ کیا گیا تو ہم پرزور احتجاج کریں گے اور اپنے حق لینے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔