قومی اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کی آمد عابد شیر علی کو ایک آنکھ نہ بھائی،

مخالف نعرے جوتے دکھادیئے دو لعنتی آج پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں ، میں ان پر لعنت بھیجتا ہوں، وزیر مملکت توانائی

جمعرات مئی 22:02

قومی اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کی آمد عابد شیر علی کو ایک آنکھ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کی آمد عابد شیر علی کو ایک آنکھ نہ بھائی ،،عابد شیر علی نے آوازیں کسیں کہ دو لعنتی آج پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں ، میں ان پر لعنت بھیجتا ہوں، آئینی ترمیم کے لئے ووٹنگ کے دوران جب پی ٹی آئی کے ارکان ووٹنگ کیلئے لابی میں جانے لگے تو عابد شیر علی انہیں جوتے دکھاتے رہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں عمران خان اور شیخ رشید کی آمد عابد شیر علی کو ایک آنکھ نہ بھائی ، عابد شیر علی نے آوازیں کسیں کہ دو لعنتی آج پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں ، میں ان پر لعنت بھیجتا ہوں ، میں عمران خان پر لعنت بھیجتا ہوں ۔ بعد ازاں آئینی ترمیم کے لئے ووٹنگ کے دوران جب پی ٹی آئی کے ارکان ووٹنگ کیلئے لابی میں جانے لگے تو عابد شیر علی انہیں جوتے دکھاتے رہے جس پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انہیں ایسا کرنے سے روکا ۔