Live Updates

فاٹا اصلاحات کا قومی اسمبلی سے پاس ہونا تاریخی اقدام ہے جس کیلئے پارلیمنٹ کی تمام سیاسی جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں،

فاٹاکے انضمام سے وہاں کے عوام قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے، پاکستان کی70سالہ تاریخ میں پہلی بار حکمران طبقے کا احتساب کیا جا رہا ہے جس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے ،ملکی وسائل لوٹنے اور سرمایہ غیر قانونی طورپر بیرون ملک منتقل کرنے والوں کو اپنے کاروبار اور سرمائے کا حساب دینا ہوگا پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر چوہدری سرور کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 24 مئی 2018 22:06

فاٹا اصلاحات کا قومی اسمبلی سے پاس ہونا تاریخی اقدام ہے جس کیلئے پارلیمنٹ ..
ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کا قومی اسمبلی سے پاس ہونا ایک تاریخی اقدام ہے جس کیلئے پارلیمنٹ کی تمام سیاسی جماعتیں مبارک باد کی مستحق ہیں،فاٹاکے انضمام سے وہاں کے عوام بھی بھرپور طریقے قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے، پاکستان کی70سالہ تاریخ میں پہلی بار حکمران طبقے کا احتساب کیا جا رہا ہے جس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے ،جنہوں نے اس ملک کے وسائل کو لوٹا اور عوام کا سرمایہ بیرون ملک غیر قانونی طور پر منتقل کیا ان کو اپنے کاروبار اور سرمائے کا حساب دینا ہوگا۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر ایک ہی خاندان اور ایک ہی پارٹی ہے جو احتساب کے حق میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی70سالہ تاریخ میںآج تک طاقتورکا احتساب نہیں ہوا، پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ حکمران طبقے کا احتساب کیا جا رہا ہے اس لیے شور مچانے کے بجائے اس احتساب کے عمل کو حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے اور اداروں کو سازشی کہ کر بدنام نہیں کرنا چاہیے۔

قانون سب کیلئے ایک جیسا ہوتا ہے اور قانون کی نظر میں سب برابر ہوتے ہیں۔ جنہوں نے اس ملک کے وسائل کو لوٹا اور عوام کا سرمایہ بیرون ملک غیر قانونی طور پر منتقل کیا ان کو اپنے کاروبار اور سرمائے کا حساب دینا ہوگا ۔فاٹا اصلاحات کا قومی اسمبلی سے پاس ہونا ایک تاریخی اقدام ہے جس کیلئے پارلیمنٹ کی تمام سیاسی جماعتیں مبارک باد کی مستحق ہیںپاکستان تحریک انصاف نے شروع دن سے فاٹا اصلاحات کیلئے بات کی تھی اور اس معاملے پر ہر فورم پر جا کر بات کی۔ فاٹاکے خیبر پختونوا میں انضمام سے وہاں کی عوام کی جائز شکایات دور ہوں گی اور فاٹا کے عوام بھی بھرپور طریقے قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں گی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات