چکوال، قصبہ سانگ کلاں میں پانچ افراد نے حملہ آور ہوکر تین افراد کو شدید زخمی کردیا، مقدمہ درج

جمعرات 24 مئی 2018 22:06

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) قصبہ سانگ کلاں میں پانچ افراد نے حملہ آور ہوکر تین افراد کو شدید زخمی کردیا۔ طاہر محمود ولد فضل حسین نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ ہمراہ بھائی شاہد محمود اور بھتیجے حمزہ محمود کے ہمراہ باہر اپنے کھیتوں میں گندم کاٹ رہے تھے کہ ملزمان طارق محمود اس کا بھائی ساجد محمود پسران مہدی خان، اس کی دو بہنیں ریحانہ اور رخسانہ کے علاوہ سمیرہ زوجہ طارق محمود کلہاڑیوں اور دراتیوں سے مسلح ہوکر حملہ آور ہوگئے جس سے وہ تینوں شدید مضروب ہوگئے۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر احمد نواز نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جبکہ اُدھر دوسری طرف مہدی خان ولد فضل حسین نے ڈھڈیال پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹیاں گندم کی کٹائی کیلئے جا رہی تھیں جب کھیتوں میں پہنچیں توملزمان طاہر محمود اس کے بھائی شاہد محمود پسران فضل حسین مسلح درانتی کھڑے تھے اور انہوں نے برا بھلا کہنا شروع کر دیا ، منع کرنے پر حملہ آورہوگئے جس سے رخسانہ کوثر مضروب ہوگئی، پولیس نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں یہ مقدمہ بھی درج کر کے دونوں فریقین کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :