چوآسیدنشاہ کلر کہار روڈ پر ڈمپر نے رکشے کو ٹکر مار دی ، حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاںبحق چار افراد شدیدزخمی ہوگئے

جمعرات مئی 22:06

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) چوآسیدنشاہ کلر کہار روڈ پر ڈمپر نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاںبحق اور چار افراد شدیدزخمی ہوگئے، محمد صفدر ولد غلام محمد ساکن ڈلوال نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے علی محمد اور دیگر سواریاں چوآسیدنشاہ سے ڈھٹہ کوٹ رکشے پر جا رہے تھے کہ کٹاس ٹول پلازہ کے قریب ڈمپر نمبر LES1888 جسے ڈرائیو رملزم احسان ولد گلزار ساکن غریب وال غفلت اورلاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور رکشے کو ٹکر مار دی جس سے اس کا بیٹا علی محمد موقع پر جاں بحق ہوگیا، دیگر چار افراد بھی زخمی ہوئے اور رکشے کا بھی شدید نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر محمد سجاول نے ڈمپر ڈرائیو رکو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔