سرگودھا میں پینے کے پانی کی کوئی بھی سکیم پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکی

جمعرات 24 مئی 2018 22:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) سرگودھا میں پینے کے پانی کی کوئی بھی سکیم پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکی جس کی وجہ سے عوام مہنگے داموں پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کا زیر زمین اور بلدیہ کی جانب سے فراہم کیا جانیوالا پانی ناقابل استعمال ہے جس کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں حکومت کی جانب سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے بلند و بانگ دعوے کئے گئے ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہ ہوسکا جس پر عوام دور دراز سے پانی لانے یا خرید کر پینے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :