Live Updates

سپیکرصوبائی اسمبلی اسدقیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی

جمعرات 24 مئی 2018 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) سپیکرصوبائی اسمبلی اسدقیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اورپی پی میں شامل ہونیوالے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے گزشتہ روز سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی اسدقیصر کیخلاف اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لے لی ہے ،واضح رہے کہ پیر کے روز صوبائی اسمبلی میں فاٹاانضمام سے متعلق بل پیش کئے جانے کابھی امکان ہے، ضیاء اللہ آفریدی کے مطابق پیپلزپارٹی نے فاٹاکے عوام کی خاطرتحریک عدم اعتمادواپس لینے کی قربانی دی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات