ضلع نوشہرہ کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر ماتحت پولیس اہلکاروں کے تبادلوںکا نوٹی فیکیشن جاری

جمعرات 24 مئی 2018 22:11

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ سید شہزاد ندیم بخاری نے ضلع بھرکے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر ماتحت پولیس اہلکاروں کے تبادلوںکا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ سید شہزاد ندیم بخاری کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلز کے مطابق انسپکٹر نسیم خان ار ائی پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کینٹ، ایس ائی نیک زمان خان ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کینٹ سے ار ائی پولیس لائن، انسپکٹر شاد علی خان ایس ایچ او تھانہ پبی سے ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کلاں،ایس ائی مقدم خان پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ پبی، ایس ائی مسعود خان تھانہ پبی سے ایس ایچ او تھانہ رسالپور ، ایس ائی بہروز خان ایس ایچ او تھانہ اکوڑہ خٹک سے ایس ایچ او تھانہ ایس ایچ نظامپور، انسپکٹر بشیر احمد انوسٹی گیشن ونگ سے ایس ایچ او تھانہ اکوڑہ خٹک،ائی ایچ سی عمر حیات انوسٹی گیشن ونگ سے تھانہ نوشہرہ کلاں، ایچ سی حنیف علی انوسٹی گیشن ونگ سے تھانہ اکوڑہ خٹک،ایچ سی امتیاز بادشاہ چوکی چھپری سے انوسٹی گیشن ونگ، ایف سی سلمان پولیس لائن سے چوکی چھپری ، ایف سی جوہر گارد خیرآباد پل نمبر دو سے گارد سرنگ نمبر نو ایف سی سلیم جاوید گارد سرنگ نمبر نو سے گارد خیرآباد پل نمبر دوایف سی سرتاج تھانہ نظامپور سے گارد نیشنل بینک ایف سی وسیع اللہ گارد نیشنل بینک سے تھانہ نظامپور، ایف سی فہیم اللہ گارد جوڈیشل لاک اپ سے ڈرائیور ایم ٹی سٹاف لائن، ایف سی انورالحق پولیس لائن سے گارد جوڈیشل لاک اپ، ایف سی ضیاء گل پولیس لائن سے چوکی بارہ بانڈہ تبد یل کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن کو فوری طور پر چارج لینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔