مختلف وارداتوں میں ڈاکو نقدی ،موبائل فونز و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار

جمعرات 24 مئی 2018 22:13

قصور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) قصور کے نواح میں تین مختلف وارداتوں میں ڈاکو نقدی ،موبائل فون ،موٹرز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق عبدالمجید،حیدر علی اور اشرف اپنی اپنی موٹر سائیکلو ں پر گھر جارہے تھے کہ چونیاںبائی پاس کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے انہیں گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر عبدالمجید سے تینتیس ہزار روپے ،حیدر علی سے سولہ ہزار روپے اور اشرف کی جیب سے سات ہزار روپے نکال لیے، اس کے علاوہ ڈاکوئوں نے موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ لیا، اسی طرح کھڈیاںکی سبزی منڈی میں مختیا احمد اپنے جنرل سٹور پر تھا کہ اچانک دونامعلوم مسلح ڈاکو جنرل سٹور میں گھس گئے اور گن پوائنٹ پر پینتیس ہزار روپے نقدی ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ لیا جبکہ چونیاں میں شہزاد انجم کے برف خانے میں بھی چند نامعلوم ڈاکو گھس گئے اور گن پوائنٹ پر وہاں سے سترہ ہزار روپے نقدی ،موبائل فون ،موٹر اور دیگرقیمتی سامان لوٹ لیا ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :