میپکو کی 10ماہ کے دوران 69764پرائیویٹ نادہندگان سے 76 کروڑ سے زائد رقم وصول

جمعرات 24 مئی 2018 22:16

ملتان۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی جانب سے ریجن بھر میں واجبات /بقایاجات ادانہ کرنے والے پرائیویٹ مستقل نادہندگان کے خلاف مسلسل ایکشن جاری ہے ۔جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں رواں مالی سال 2017-18؁ء کے 10ماہ کے دوران 69 ہزار 764 پرائیویٹ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 76 کروڑ 31 لاکھ 60 ہزارروپے کی رقم وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائی گئی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایت پر جولائی2017ء سے اپریل2018ء کے عرصہ میں ملتان سرکل میں 14ہزار586مستقل نادہندگان سے 17کروڑ24لاکھ80ہزارروپے وصول کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ غازی خان سرکل میں 7ہزار392ڈیڈڈیفالٹرز سے 9 کروڑ 52 لاکھ 70 ہزارروپے، وہاڑی سرکل میں 3 ہزار 846 نادہندگان سے 5 کروڑ 99 لاکھ 50 ہزار روپے، بہاولپور سرکل میں 12ہزار 314 ڈیفالٹرز سے 8 کروڑ 42 لاکھ روپے، ساہیوال سرکل میں 4ہزار 807 ڈیفالٹرز سے 5 کروڑ 99 لاکھ 50 ہزارروپے، رحیم یار خان سرکل میں 8 ہزار 77 نادہندگان سے 8کروڑ48لاکھ60ہزارروپے، مظفرگڑھ سرکل میں 9ہزار44نادہندگان سے 10کروڑ 29 لاکھ 40ہزارروپے، بہاولنگر سرکل میں 5ہزار55ڈیفالٹرز سے 5کروڑ61لاکھ70ہزارروپے اور خانیوال سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں واجبات /بقایاجات ادانہ کرنے والی4ہزار643مستقل نادہندگان سے 4کروڑ73لاکھ40ہزارروپے وصول کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :