پی ٹی سی ایل کاملک گیرپروگرام ’بلڈنگ کلچرآف سروس ایکسیلنس‘ کاآغاز

جمعرات 24 مئی 2018 22:16

پی ٹی سی ایل کاملک گیرپروگرام ’بلڈنگ کلچرآف سروس ایکسیلنس‘ کاآغاز
ملتان۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان بھر میں بہترین کسٹمر سروسز پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے اپنا پروگرام ’بلڈنگ کلچرآف سروس ایکسیلنس‘ بھر پور طریقے سے پورے ملک میں شروع کردیا ہے۔پی ٹی سی ایل کے اس اقدام کا بنیادی مقصد معاشرے کے لئے دی جانے والی اپنی خدمات پر مستحکم یقین کے تحت معاشرے کو خدمات کی فراہمی ہے۔

پی ٹی سی ایل ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ (PTCL T&D) کی جانب سے شروع کی گئی اس تربیت کا مقصد بنیادی طور پر سروس کی کارکردگی کو اپ گریڈ کرنے کے لئے ایک عمل پر منحصر کلچر کو فروغ دے کر اس کے ذریعے ہر ایک کو اعلیٰ تربیت دیناہے تاکہ صارفین کو مسلسل سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

یہ تربیت ملک بھر میں تمام 12 تربیتی مراکز،جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر، ہری پور، ملتان، فیصل آباد، ڈی آئی خان اور سوات میں ایک ساتھ شروع کی جائے گی۔

یہ تربیت پی ٹی سی ایل کے تمام عملے کو دی جائے گی۔ جس میں تقریباًً16,000 ملازمین شامل ہیں جن میں کسٹمر سروس کے نمائندوں(CSRs)، سپروائزرز، ٹریپل پلے انسٹالرز(TIPs) ، ٹیکنشینز، کسٹمرزپریمسز ایکوئپمنٹ انسٹالرز (CPEIs) ، لائن مین، رابطہ سینٹر کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ پی ٹی سی ایل کے ہیو من ریسورس آفیسر ، سیّد مظہر حسین نے پروگرام کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:’’ آج کے معاشرے میں کسی بھی ادارے کا بنیادی کردار اس میں کام کرنے والے لوگوں کی صلاحیتوں کو بہتر بناناہے تا کہ وہ اپنے کام میں مزید بہتری لا سکیں۔

مجھے یقین ہے کے مخلص کاوشوں اور مثبت رویے سے ہم پی ٹی سی ایل کو سروس انڈسٹری کا لیڈر بنا سکتے ہیں ۔ ہمارا فرنٹ لائن اسٹاف ’بلڈنگ کلچرآف سروس ایکسیلنس‘ کو لاگو کرنے کے سلسلے میںکلیدی حیثیت رکھتا ہے -" انھوں نے مزید کہا -’’ آج کا کارپوریٹ کلچر اپنے ملازمین سے کسٹمر کو فوقیت دینے کے لیے اعلیٰ ترین معیار کا تقاضہ کرتا ہے ۔ صارف سے اعتماد کا رشتہ قائم کرنا اب صوابدید نہیں رہا۔

یہ دوسروں پر مسابقتی فائدہ حاصل کرنے کا واحد راستہ ہے۔‘‘پی ٹی سی ایل (PTCL T&D) ڈیپارٹمنٹ کسٹمر سروسز کو اپ گریڈ کرنے پر توجہ مرکوز کر نے سمیت پاکستان بھر میں اس طرح کے تربیتی کورسز کے لئے گنجا ن آباد شہروں سے لے کر دُورافتادہ چھوٹے قصبوں تک مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ تربیت اپنی نوعیت کی واحد تربیت ہے جو کے فرنٹ لائن عملے کو مثالی کسٹمر سروسز فراہم کرنے کے قابل بنائے گی جو کے ادارے کے تمام لوگوں کے سوچنے کے انداز میں تبدیلی کی عکاسی کرے گی ۔