سرفراز احمد نے ٹیسٹ کر کٹ میں ٹاس ختم کرنے کی مخالفت کر دی

جمعرات مئی 22:28

سرفراز احمد نے ٹیسٹ کر کٹ میں ٹاس ختم کرنے کی مخالفت کر دی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء)قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس ختم کرنے کی مخالفت کر دی۔پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی کپتان سے سوال کیا گیا کہ آئی سی سی کی جانب سے ٹاس ختم کرنے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، جس پرانھوں نے کہا کہ ہوم گرائونڈ ہو یا بیرون ملک میچ کسی بھی ٹیم کیلیے ٹاس بہت اہم ہوتا ہے اور میچ کے فیصلے پر اثر انداز ہوتا ہے، میرے خیال میں یہ سلسلہ ختم نہیں کرنا چاہیے۔