جواہر روبل دنیا کی پہلی مسلمان خاتون فٹبال ریفری بن گئیں

جمعرات 24 مئی 2018 22:28

جواہر روبل دنیا کی پہلی مسلمان خاتون فٹبال ریفری بن گئیں
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) صومالیہ نژاد برطانوی خاتون جواہر روبل فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والی پہلی مسلم خاتون بن گئی ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالیہ سے والدین کے ہمراہ ہجرت کر کے برطانیہ میں سکونت حاصل کرنے والی 24 سالہ جواہر روبل نے ایک بڑے فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دے کر دنیا کی پہلی مسلم خاتون ریفری بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

وہ برطانیہ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کی ایک تربیت یافتہ ریفری ہیں اور پہلی کامیابی کے بعد اب وہ چیمپئنز لیگ کے مقابلوں میں ریفری بننے کے خواب دیکھ رہی ہیں۔برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے پہلی مسلم خاتون ریفری کا کہنا تھا کہ پہلے پہل کافی مشکلات کا سامنا رہا کیوں کہ اسٹیڈیم میں بعض کھلاڑی مذاق بھی اڑاتے تھے اور حوصلہ شکنی کرتے لیکن جب آہستہ آہستہ میں نے اپنی حیثیت اور مقام منوالیا اور آج کھیل کے میدان میں موجود کھلاڑی اور شائقین نہ صرف خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔