بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ویرات کوہلی کا چیلنج قبول کر لیا

جمعرات 24 مئی 2018 22:28

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ویرات کوہلی کا چیلنج قبول کر لیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ملک کے وزیراعظم نریندرا مودی کو فٹنس کا چینلج دیدیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے کوہلی کا یہ چیلنج قبول کرلیا۔

(جاری ہے)

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہم فٹ تو انڈیا فٹ مہم کے سلسلے میں بھارتی وزیرکھیل راجیا وردھن سنگھ راٹھور نے خواہش ظاہر کی کہ انڈیا کو فٹ ہونا چاہیے ، بھارت کرکٹ کپتان نے یہ چیلنج قبول کرلیا اور فٹنس کی ایک ویڈیو شیئرکردی۔

ساتھ ہی کوہلی نے لکھاکہ میں نے چیلنج قبول کرلیا ہے اور اب یہ چیلنج اپنی اہلیہ انوشکا شرما، وزیراعظم نریندرا مودی اور ایم ایس دھونی کو بھی دیتا ہوں۔ کوہلی کے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی بھی میدان میں کود پڑے اور ٹوئٹر پر لکھا کہ چیلنج قبول کیا، ویرات! میں بھی اپنی ویڈیو جلد ہی شیئرکروں گا۔