سپر سٹار فٹبالر نیمار جونیئرنے ورلڈ کپ میں شمولیت کیلئے فٹنس ٹیسٹ دیدیا

جمعرات مئی 22:28

سپر سٹار فٹبالر نیمار جونیئرنے ورلڈ کپ میں شمولیت کیلئے فٹنس ٹیسٹ دیدیا
ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء)برازیل کے سپر سٹار فٹبالر نیمار جونیئر انجری سے نجات کے بعد برازیل کے ورلڈ کپ سکواڈ کو جوائن کرنے کیلئے پہنچ گئے اور فٹنس ٹیسٹ دے دیا،فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر سٹارفٹبالر کو ورلڈکپ کیلئے ٹریننگ کیمپ میں شامل کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برازیل کے سپر سٹار فٹبالر نیمار جونیئر انجری سے نجات کے بعد برازیل کے ورلڈ کپ سکواڈ کو جوائن کرنے کیلئے پہنچ گئے اور فٹنس ٹیسٹ دے دیا،فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر سٹارفٹبالر کو ورلڈکپ کیلئے ٹریننگ کیمپ میں شامل کیا جائیگا۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سٹار کھلاڑی کے میڈیکل اور فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں انہیں ورلڈکپ کیلئے ٹریننگ کیمپ میں شامل کیا جائیگا۔بظاہر نیمار انجری سے نجات پانے کے بعد مکمل فٹ نظر آتے ہیں تاہم اصل صورتحال کے ان کے گزشتہ روز لئے گئے فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد سامنے آئیگی۔