اطالوی سائیکلنگ چیمپئن شپ ،کا 17واں مرحلہ ایلیا ویویانی نے جیت لیا

جمعرات مئی 22:33

اطالوی سائیکلنگ چیمپئن شپ ،کا 17واں مرحلہ ایلیا ویویانی نے جیت لیا
میلان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) سائیکلنگ چیمپئن شپ کا 17واں مرحلہ اٹلی میں جاری ہے جو میزبان ملک کے ایلیا ویویانی نے تسلسل کے ساتھ شاندار کارکردگی کے بعد جیت لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اطالوی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس کے 17ویں مرحلے میں دنیا بھر کے ماہر رائیڈرز شاندار پرفارمنس دکھا رہے ہیں۔ جمعرات کو بارش کے باعث گیلے ٹریک کے باوجود شرکا نے جیت کیلئے خوب جان لگائی تاہم میزبان ملک اٹلی کے ہی ایلیا ویویانی نے بھرپور کوشش کے ساتھ جاندار پرفارمنس کا تسلسل جاری رکھا اور مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے 17واں رانڈ اپنے نام کر لیا۔ ایونٹ میں برطانیہ کے سائمن ییٹز کی مجموعی برتری برقرار ہے۔