ماہ رمضان المبارک میںگراں فروشی کے خلاف شروع کی گئی مہم جاری رکھیں، کمشنر کراچی کی ڈپٹی کمشنر کو ہدایت

جمعرات مئی 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہ رمضان المبارک میںگراں فروشی کے خلاف شروع کی گئی مہم جاری رکھیں اس بات کو یقینی بنائیںکہ روزہ داروں کو ماہ رمضان المبار ک میں اشیا خوردونو ش سرکاری نرخ پر دستیاب ہوں ۔دکاندار سرکاری نرخ نمایا ں طور پر آویزاں کریںکمشنر کراچی کی ہدایت پر جمعرات کوکارروائی کر تے ہوئے انتظامیہ کے متعلقہ افسران نے 387گراں فروش دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جس میں 37 گراں فروشوں کو جیل بھیجا گیا مہم میں کارروائی کے دوران فروٹس، سبزی ،کریانہ ، دودھ، گوشت ، کھجلہ کھجور ، بیسن سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا میں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی کارروائی میں مجموعی طور پر چارلاکھ 45 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا. گذشتہ تین روز میں مجموعی طور پر1351 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی تین روز کی اس کارروائی میں129 گراں فروشوں کو جیل بھیجا گیا کمشنر نے کہا ہے روزہ داروں کو ماہ رمضان المبارک میں قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری قیمت پر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ہر ممکنہ کوشش ہے کہ روزہ داروں کو ماہ رمضان المبار ک میں اشیا خوردونو ش مناسب قیمت پر دستیاب ہوں ۔

(جاری ہے)

۔ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ دکانداروں کو پابند کریں کہ وہ سرکاری نر خ کی فہرستیں نمایاں طور پر آویزاں کریں ۔ فہرستیں آویزاں نہ کر نے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ۔ انھوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ فہرستیں دیکھ کر قیمت اد کریں اور اگر کسی دکاندار کے خلاف شکایت ہو تو کمشنر کراچی کے دفتر میںفون نمبر 1299 پر شکایت درج کرائیں ۔#