اینٹی نارکوٹکس فورس کی سپرہائی وے، نیو سبزی منڈی کے قریب کارروائیاں ،20 کلوگرام حشیش برآمد

جمعرات 24 مئی 2018 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے سپرہائی وے اور نیو سبزی منڈی کے قریب کارروائیاں کرتے ہوئے 20 کلوگرام حشیش برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق شہر قائد کے علاقے سپرہائی وے اور نیو سبزی منڈی کے قریب کارروائی کی گئی۔کارروائی کے دوران سپر ہائی وے سے 15 کلو گرام حشیش برآمد کرلی گئی جبکہ 3 اسمگلروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔نیو سبزی منڈی کے قریب کارروائی میں 5 کلو حشیش برآمد کی گئی جبکہ وہاں سے بھی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔