رمضان المبارک کے بابرکت مہینے اور عید الفطر سے قبل ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح کے علاقوں میں کھلے عام کچی شراب فروخت جاری

جمعرات 24 مئی 2018 22:33

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے اور عید الفطر سے قبل ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح کے علاقوں میں کھلے عام کچی شراب فروخت کی جارہی ہے جہاں کچی شراب خریدنے والوں میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے معلوم ہوا ہے کہ ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح میں قائم کچی شراب فروخت کرنے والے اڈوں سے نامعلوم نوجوان کچی شراب خرید کر شہر اورگائوں کی گلی چوکوں میں بیٹھ کر کچی شراب استعمال کرتے ہیں اور وہ نشے میں دھت ہوکر وہاں سے گذرنے والے لوگوں کو تنگ کرتے ہیں جبکہ ٹنڈوالہ یار شہر کے گنجانہ آباد کے علاقے حیدرآباد روڈ پر قائم وائن شاپ پر کھلے عام شراب کی فروخت کی جارہی ہے جہاں بھی مسلمانوں اور نوجوانوں کو کھلے عام شراب فروخت کی جارہی ہے جبکہ ٹنڈوالہ یار کہ علاقے اسٹیشن ایریا پر بھی کھلے عام منشیات اور شراب فروخت کرنے کے اڈے کھلے عام چل رہے ہیں جہاں پر منشیات اور شراب کے عادی افراد کا رش لگارہتا ہے واضع رہے کہ ٹنڈوالہ یار کے اسٹیشن ایریا پر قائم منشیات شراب کے اڈوں کا خاتمہ کرنے کے لئے بڑے بڑے کریک ڈائوں آپریشن کئے گئے اور کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس ، افیوں ، شراب ، برآمد کی گئی مگر گذشتہ 3ماہ قبل آفتاب نظامانی کے ٹنڈوالہ یار میں ایس ایس پی تعینات ہونے کے بعد مذکورہ اسٹیشن ایریا پر دوبارہ منشیات کے اڈے قائم ہوگئے جہاں لاکھوں روپے کی منشیات شراب کھلے عام فروخت کی جارہی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹنڈوالہ یار اور اس کے نواح کے علاقے اسٹیشن ایریا پر قائم منشیات کے اڈوں سے پولیس کو لاکھوں روپے ہفتہ وار منتھلی ملتی ہے جس کے باعث پولیس ان کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے ان کی سرپرستی کررہی ہے یہاں کی دینی سیاسی ، جماعتوں اور تاجروں و شہریوں نے آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار شہر میں قائم وائن شاپ کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران مکمل طور پر بند کرایا جائے اور ٹنڈوالہ یار اور کے گردنواح میں فروخت کی جانے والی کچی شراب اور منشیات چلانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے ۔

#