سکھر میونسپل کارپوریشن کے دعوے بے کار ثابت ، شہر میں صفائی ستھرائی کا فقدان ، شہریوں نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

جمعرات 24 مئی 2018 22:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے دعوے بے کار ثابت ، شہر میں صفائی ستھرائی کا فقدان ، شہریوں نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ، تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کے مئیر سکھر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے شہر میں صفائی ستھرائی کے سلسلے میں موئثر اقدام اور کروڑوں روپے کی ہیوی مشینری کے ذریعے صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس لگانے کے بلند و بانگ دعوئے تو کئے جا رہے ہیں لیکن انتہائی افسوس کیساتھ رمضان المبارک کے مقدس ایام کے دنوں میں شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی خراب ہے شہر کے مختلف علاقوں مائیکروکالونی ، پرانہ سکھر ، شالیمار ، جیلانی روڈ ، مینارہ روڈ ، نشتر روڈ ، نیم کی چاڑی ، تھلہ ، فرئیر روڈ ،گھنٹہ گھر ، سوکھا تالاب ، اسٹیشن روڈ ، غریب آباد ، ٹکر محلہ ، ایوب گیٹ ، نیو پنڈ ، اسلام کالونی و دیگر رہائشی و کاروباری و تجارتی مراکز میں بھی صفائی ستھرائی کے انتظامات خراب ہونے کی وجہ سے علاقوں میں موجود کچہرہ کنڈیاں گندگی کے پہاڑ میں تبدیل ہو گئیں ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق ہماری شکایات پر کسی قسم کی شنوائی نہیں ہو رہی ہے یوسیز چیئرمین بھی مئیر سکھر کے ارگرد گھومتے ہوئے نظر آتے ہیں صفائی کا عملہ کہی دیکھائی نہیں دیتا شہریوں نے شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

#