سانگھڑ:آبادگاروں کا محکمہ ڈرینج کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، ڈرینج اسٹاف و افسران دفتر کو تالے لگاکر رفو چکر ہوگئے

جمعرات 24 مئی 2018 22:33

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) آبادگاروں کا محکمہ ڈرینج کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کے وقت ڈرینج اسٹاف و افسران دفتر کو تالے لگاکر رفو چکر ہوگئے تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی قصبے ورکشاپ میں محکمہ ڈرینج کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے سیم نالے کا کام ٹھیکیدار ادھورا چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ موجودہ حکومت کی مدت بھی 31مئی کو ختم ہونے والی ہے لیکن محکمہ ڈرینج نے نئے تعمیر ہونے والے سیم نالے اور ٹھیکیدار پر کوئی توجہ نہ دی جس کی وجہ سے سیم کا پانی آبادگاروں کی زمینوں کو سیم و کلر کررہا ہے جس سے اب تک سینکڑوں ایکٹر زمینیں تباہ و برباد و بنجر ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے خوش حال آبادگار اب فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں اور کئی ہاری خاندان جو ان زمینوں کو آباد کرتے تھے لیکن زمینیں بے آباد ہونے کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں ہاری خاندان یہاں سے ہجرت کرکے سندھ کے دور دراز علاقوں کی طرف چلے گئے ہیں جبکہ آبادزمینوں کے مالک گزشتہ پانچ سالوں سے حکومت کی جانب سے نئے سیم نالے کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے برباد ہوچکے ہیں حکومت نے جس ٹھیکیدار کو سیم نالے کا ٹھیکہ دیا تھااس کو خلاف قانون ایڈونس میں خطیر رقم بھی دے دی تھی جو کہ ٹھیکیدار حکومت سندھ سے سیم نالے کی تعمیر کے نام پر کروڑوں روپے لے کر رفو ع چکر ہوگیا اور پیچھے علاقے کے آبادگارو ولی محمد شر۔

(جاری ہے)

صوبدار پٹھان خان شر کی سربراہی میں آج سیکنٹروںآبادگاروں نے محکمہ ڈرینج کے ایکسین ایل بی او ڈی کے دفتر کے سامنے شدید گرمی میں کئی گھنٹے تک احتجاجی دھرنا دیا جبکہ محکمہ ڈرینج کا اسٹاف ایکسین کے دفتر کو تالے لگاکر فرار ہوگے جبکہ ڈرینج افسران نے بھی دفتر آنے کی زحمت نہیں کی اور نہ ہی آبادگاروں کے ساتھ مزاکرات کئے آبادگاروں کا کہنا تھا کہ محکمہ ڈرینج نے ان کے جائز حقیقی مطالبات منظور نہ کئے تو احتجاج کا دائرہ کار سندھ بھر میں بھڑایا جائے گا۔#